۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سعودی عرب میں دو پاکستانیوں کے سر قلم

حوزہ/ سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے والے 2پاکستانی شہریوں کے سر قلم کر دیئے گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ریاض/ سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے والے 2پاکستانی شہریوں کے سر قلم کر دیئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں منشیات سمگلنگ کے جرم میں 2020ء کے بعد پہلی بار کسی کو سزائے موت دی گئی ہے۔ سعودی حکام کے مطابق دونوں پاکستانیوں کی سزائے موت پر عملدرآمد ریاض ریجن میں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ان پاکستانیوں پر ہیروئن سمگل کرنے کا جرم ثابت ہوا تھا، جنہیں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے معاف کیے جانے کے باوجود سزائے موت دے دی گئی۔ شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے 2ہزار 107پاکستانی قیدیوں کو رہا کرکے پاکستان واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کا یہ وعدہ تاحال پورا نہیں ہو سکا اور اب تک صرف 250پاکستانی قیدی ہی رہا کرکے وطن واپس بھیجے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی عرب کے ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے بھی گزشتہ سال منشیات سمگلنگ کے جرم میں پکڑے جانے والوں کو سزائے موت دینے پر پابندی عائد کر دی تھی۔ جنوری 2021ءسے سعودی ہیومن رائٹس کمیشن کی طرف سے پابندی عائد ہونے کے بعد یہ دونوں پاکستانی پہلے قیدی ہیں جنہیں منشیات سمگلنگ کے جرم میں سزائے موت دی گئی ہے۔سزائے موت پانے والے ان دونوں پاکستانیوں کی شناخت بھی سامنے نہیں لائی گئی۔

رواں سال سعودی عرب میں اب تک 134مجرموں کو سزائے موت دی جا چکی ہے جو گزشتہ سال کی نسبت دوگنا ہے۔ گزشتہ سال اس عرصے میں 69لوگوں کو سزائے موت دی گئی تھی۔رواں سال سزائے موت پانے والے 134قیدیوں میں 21پاکستانی، 15یمنی، 5شامی اور 4مصری باشندے شامل تھے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .